تھر میںآر او پلانٹ غیر فعال صاف پانی کی فراہمی خواب بن گئی

تھرپارکر (نامہ نگار)سندھ سرکار کی جانب سے تھرپارکر میں آر او پلانٹ چلانے کا ٹھیکہ کمپنی کو دینے کے باوجود ضلع بھر کے آر او پلانٹ غیر فعال بنے ہوئے ہیں،  ذرائع کے مطابق 9 ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود کمپنی تھرپارکر میں لگے آر او پلانٹ فعال کرنے میں مکمل طور ناکام نظر آ رہی ہے، تھرپارکر کے 750 آر او پلانٹس میں سے  کمپنی کو سندھ سرکار نے 630 آر او پلانٹ فعال بنانے کے ساتھ ساتھ چلانے کا ٹھیکہ فراہم کیا تھا تحصیل چھاچھرو و ڈاہلی میں 250 آر او پلانٹ کا میٹھا پانی بنانے والا سسٹم بھی کئی ماہ سے فعال نہ ہو سکا ہے، عملے کا کہنا ہے کہ: آر او پلانٹ کے مرمتی کام میں جگاڑ لگایا جا رہا ہے، جس کے باعث سسٹم سے میٹھے پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی، سندھ سرکار نے تھر میں ناکارہ بنے آر او پلانٹس کی مرمت کے لیئے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں،جس کے باعث صحرا کے باسی پینے کے پانی کے لیئے دربدر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن