کشمور: واپڈا ایمپلائیز پیغام  یونین کا جلسہ‘ملازمین کیلئے خوشخبری

کشمور (نامہ نگار)  واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین کی طرف واپڈا کے ملازمین کو خوشخبری دینے کے لیے گڈو تھرمل کی رہائشی کالونی کے گیٹ نمبر2 کے سامنے جلسہ کیا گیا، جلسہ یونین رہنما عبدالرزاق بھلکانی ،دین محمد سومرو، محمد حنیف کھوسو، قمردین مزاری و دیگر کی سربراہی میں کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پیغام یونین نے ہمیشہ ملازمین کے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہماری یونین کا مقصد ہی ملازم کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو حل کرنا ہے،  ہم نے ھائی کورٹ میں 25 فیصد کے لیے کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر ہمیں کامیابی ملی ہے اور ملازمین کو 25 فیصد کے ساتھ 10 فیصد بھی ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...