آغا سراج درانی کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے

Dec 05, 2021

بدین/جاتی (نامہ نگاران)  پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اسلام اباد میں نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کے خلاف بدین میں پٹھان برادری کی جانب سے برادری معزیزین آغا عمران پٹھان بابو عنایت پٹھان عبدالقیوم پٹھان شہزاد پٹھان منان پٹھان غفور پٹھان یوسف خان شیر خان جاوید پٹھان لالہ پٹھان کی قیادت میں ضلع بھر سے آنے والی آغا اور پٹھان برادری کے افراد نے قاضیہ وہ پل سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پٹھان برادری کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا آغا سراج خان درانی کی ملک سندھ اور جمہوریت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں   انہوں نے کہا آغا سراج درانی کو وفاقی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جاتی سے نامہ نگار کے مطابق آغاسراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف جاتی میں پٹھان برادری کا احتجاجی مظاہرہ،  تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغاسراج درانی کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کے خلاف آل سندھی پٹھان یوتھ کی کال پر ضلعی رہنمائوں روزی خان پٹھان،پاندھی خان پٹھان،شیر خان پٹھان،سمیع اللہ پٹھان،زرین خان پٹھان کی رہنمائی میں مظاہرہ کرکے حسینی چوک پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقعے پر رہنمائوں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو جھوٹے مقدمات درج کر کے بے گناہ گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں