سعودی عرب نے یکم فروری سے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دیدی

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں یکم فروری سے 18 برس سے زائد عمر کے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دیدی گئی۔وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بوسٹر ڈوز نہ لگوانے پر توکلنا ایپ میں ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس برقرار نہیں  رہے گا۔ ویکسینیٹڈ کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے بوسڑ ڈوز لازمی ہے۔ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس رکھنے کے لیے بنیادی شرط ویکسین کی دوخوراک لینے کے 8 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لینا ہے  جو کہ لازمی ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اشکال سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز ناگزیر ہے اور وائرس کی نئی اقسام کے بعد بوسٹر ڈوز کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔سعودی وزارت صحت نے بوسٹر ڈوز کیلئے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی عرب/ بوسٹر ڈوز

ای پیپر دی نیشن