فیصلے سے علاقائی عصبیت کو ہوا ملے گی،خلیل احمد تھند

کراچی (نیوزرپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کا سندھ کے طلبا کے داخلے منسوخ کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اس فیصلے سے علاقائی عصبیت کو ہوا ملے گی۔ سندھ حکومت کی بداعمالیوں اور نااہلیوں کی سزا عام طلبا کو کیوں دی جا رہی ہے؟  سندھ سرکار کی نالائقی کی وجہ سے سندھ کے بے شمار ذہین اور باصلاحیت طلباء جامعہ پنجاب میں داخلے سے محروم کر دیئے گئے ہیں، طلبا کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ ملک بھر کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنا ہر پاکستانی طالبعلم کا حق ہے۔ پنجاب کے حکمران سطحی سوچ کے حامل ہیں، اپنی حرکتوں سے پنجاب کے مفادات کا نقصان کر رہے ہیں۔ سندھ میں تعلیم حاصل کرنے والے پنجاب کے طلبا کے لئے مسائل پیدا ہوں گے ، فیصلہ واپس لے کر کھلے دل کا مظاہرہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن