ننکانہ صاحب‘ آپریشن کلین اپ پر مظاہرین مشتعل‘ اے سی سمیت  عملہ نے بھاگ کر جان بچائی

Dec 05, 2021

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، متاثرین کاآگ جلا کر واربرٹن روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کی سربراہی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ اعجاز گجر نے محکمہ مال اور پویس کے ہمراہ ننکانہ واربرٹن روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں جس پرمتاثرین اور اہل علاقہ نے ایمرجنسی 15 کی کال پر آنے والی پولیس کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیاتو اسسٹنٹ کمشنرسمیت محکمہ اوقاف اور محکمہ مال کے عملہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں متاثرین نے مکانات مسمارہونے پر آگ جلا کر واربرٹن روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیااور شدید نعرہ بازی کی، روڈبلاک ہونے سے دونوں طر ف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیںجس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کا عملہ رشوت لے کر مکانات بنانے کی اجازت دیتا ہے اور بعد میں انہیں گرا دیتا ہے مظاہرین نے کہا کہ سرکاری محکموں نے غیر قانونی طور پر محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اور با اثر لوگوں نے تعمیرات کر رکھی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کا عملہ گریزاں ہے۔ آپریشن کے دوران متاثرہ لوگ بچوں سمیت شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں بعد ازاں مظاہرین نے پولیس افسرکی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیا۔
آپریشن کلین اپ

مزیدخبریں