کراچی(نیوز رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مزدور یونین کے صدر اور لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سینئر محنت کش رہنما سید منور رضا نے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی پر جانے والے بدر السلام و دیگر عملے پر ڈاکوئوں کی جانب سے رات گے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے واٹر بورڈ کا عملے دن رات کوشاں رہتاہے ایسے میں انہیںادارے اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی تحفظ فراہم نہ ہونا المیہ ہے سید منور رضا و دیگر مزدور یونین عہدیداران اشفاق اعوان‘ وزیر بھنبھرو‘ اصغر تنیو اور مسعود الہی نے واقعہ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ فائرنگ سے صرف گاڑیوںکو نقصان پہنچا عملہ محفوظ رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹربورڈ کیپ ری چارج انتظامیہ دور دراز علاقوںمیں ڈیوٹی دینے والے واٹر بورڈ عملے کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ احساس تحفظ کے ساتھ کام کرسکیں۔
واٹر بورڈ عملے پر دھابیچی پمپنگ اسٹیشن کے قریب ڈاکوؤں کا حملہ ، باعث تشویش منور رضا
Dec 05, 2021