چوہدری سرور کے انکشافات سنگین  ،گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا :خورشید شاہ

Dec 05, 2021

سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  نے کہا ہے کہ چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں،گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے،ہفتہ کوسکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا، یہ حکومتی لوگ انکشاف کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے، پہلے کشمیر دے دیا، اب پاکستان دینا چاہتے ہیں،انہوں  نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بلا تاخیر نوٹس لینا چاہیئے، سپریم کورٹ وزیرِ خزانہ کو بلا کر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے،خورشید شاہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر کیا گیا فیصلہ اس کی کڑی ہے، حکومتی ارکان کا کوئی نقصان نہیں، وہ بیرونِ ملک چلے جائیں گے،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نقصان ملک کے 24کروڑ عوام کا ہو گا، سیالکوٹ کا واقعہ افسوس ناک ہے، لیکن حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی۔
خورشید شاہ

مزیدخبریں