بصیرپور‘ اوکاڑہ‘ پیر محل (نامہ نگاران) بصیر پور میں 16 سالہ لڑکی بے آبرو‘ پیر محل بچے‘ اوکاڑہ میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بصیر پور سے نامہ نگار کے مطابق محلہ چک احمد شاہ کا رہائشی محنت کش گھر سے باہر تھا اس کی 16 سالہ بیٹی کو اکیلا پا کر محلہ دار شان داخل ہو گیا اور اسے خوفزدہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر9/1-R اوکاڑہ کے رہائشی کی 16 سالہ بیٹی کو لاہور کے رہائشی لیاقت علی اور صغراں بی بی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اغوا کرکے لے گئے اور تنویر نامی شخص جو ستوکتلہ لاہور کا رہائشی ہے کے حوالے کردیا۔ تنویر احمد کئی روز اسلحہ زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس تھانہ ستگھرہ نے3نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق اوباشوں کے ہاتھوں 12سالہ بچہ جنسی زیادتی کا نشانہ بن گیا۔ تھانہ صدر کے گائوں 671/12 گ ب میں مبینہ طور پر اوباش گینگ کے سرغنہ احتشام نے ساتھیوں سے ملکر 12سالہ لڑکے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق رضا آباد (کوٹ عبدالمالک) میں اوباش نوجوان حمزہ نے محنت کش کے 8 سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتی