حکومت سندھ بلدیاتی ترمیمی بل واپس لیکر انا کے خول سے باہر آئے ،طارق حسن

Dec 05, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے منظور شدہ بلدیاتی ترمیمی بل سے تعلیم. صحت. پانی سمیت دیگر اداروں پر قبضے کے خواب کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی کی 13 سالوں کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس سے کیا طارق حسن نے کہا کہ سندھ حکومت کے غیر آئینی بلدیاتی ترمیمی بل کو تمام جماعتوں نے مسترد کردیا ہے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس بل کو فوری طور پر واپسں لے انا خول سے باہر آئے ورنہ عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر احتجاج جاری رہے گا اجلاس میں مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ دنیا بھر میں میئر کو شہری اداروں کے مکمل اختیار حاصل ہیں سندھ حکومت پہلے ہی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پیلپز پارٹی کی حکومت فی الفور اس متنازعہ بل کو واپسں لے اور عوامی مفادات پر مبنی اقدامات کئے جائیں اس اعلی سطحی اجلاس میں سندھ حکومت کے غیر آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے قراردادیں منظور کی گئیں اجلاس میں سندھ بھر سے مسلم لیگ کے عہدیداروں کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. محمد صادق شیخ. شاہد عباسی. نیاز شیخ. معیز الحسن. لیبر ونگ کے صدر عبدالقیوم خان. یوتھ ونگ کے صدر عبدالرحمن خانزادہ. سلطان بھٹی. آصف اقبال. ارقم رضا. لیڈیز ونگ کی صدر نواب ہما تالپر. ریحانہ صاحبہ. زہراہ خاتون. اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی. راشد محمود. منصور رضی. اسلم سندھی. عبدالستار بلوچ. سہیل صدیقی. مہین ملک. بزنسں ونگ کے سراج بیگا. عابد خان. عالم وارثی. واصل خان.  لائرز ونگ کے صدر خرم شاہد میئو. عادل خان زئی ایڈوکیٹسں. فیروز شیخ.وسیم انجم. مظہر بھائی سمیت دیگر کی کثیر تعداد شریک تھی۔

مزیدخبریں