علی پورچٹھہ(نامہ نگار )علی پورچٹھہ کے نواح میں واقع گاوں حسین پور میں لڑکی کوقتل کردیا گیا، ورثا ء نے8 روز بعد مقتولہ کے مبینہ آشنا رستم کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گرفتار ملزم رستم نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں بتایاکہ 25 سالہ رمشا کو اسکی کی حقیقی ماں اور چچا نے ہاتھوں کی نسیں کاٹنے کے بعد زہر دے کر ماردیا اور اسی روز رات کو قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ رستم کا کہنا تھا کہ 8 سال قبل مقتولہ کی بہن شمع کو بھی اسی انداز سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعہ کی مختلف پیرائے سے تفتیش کر رہے ہیں جلد مکمل حقائق عوام کے سامنے لے آئیں گے۔