پی ٹی آئی بھاگ نکلی،آج این اے 133 میں شیر دھاڑے گا: مدثر قیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) آج حلقہ این اے 133 میں صرف شیر دھاڑے گا تحریک انصاف نے نوشہ تقدیر دیکھ کر مقابلے سے راہ فرار اختیار کی آج ان کی بی ٹیم پیپلز پارٹی کا تیر بھی ٹوٹے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اب پورے پاکستان میں جہاں بھی الیکشن ہو گا وہاں نوازشریف کا امیدوار جیتے گا اب ووٹ چوروں اور ووٹ کی قیمت لگانے والوں کو عوام مسترد کرے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی اور بے روزگاری کی ستائی ہوئی عوام کے ڈر سے الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہی بھاگنے میں عافیت سمجھی پیپلز پارٹی کے ہاتھ بھی رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا آج بھی لاہور میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ جیتے گا اور اسٹبلشمنٹ کی ملک دشمن سیاست کو دفن کر دے گا اس جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے جلد ہی ملک میں عوام کی حکمرانی ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن