عدالتی کیسزکی پیروی اورحکومتی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا:ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عدالتی کیسزکی پیروی اورحکومتی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، کورٹ کیسزمیں متعلقہ محکموں، افسران کی نمائندگی اورریکارڈ پیش کرنے سمیت عدالتی احکامات کی تعمیل کرائی جائے گی، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)انجم ریاض سیٹھی، لا آفیسررانا غلام فریداور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کورٹ کیسز کی پیروی اوربروقت تعمیل یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنرکنوینئرکمیٹی، ڈسٹرکٹ اٹارنی / ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرممبر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)سیکرٹری، لا آفیسراورپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگرافسران کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ سب کمیٹی کے کنوینئرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)انجم ریاض سیٹھی ہونگے، لاآفیسرڈپٹی کمشنردفترسمیت پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے نمائندے کمیٹی کا حصہ ہونگے جوہرہفتہ تمام سرکاری محکموں کے کیسز اورانکی پیش رفت، عدالتوں میں پیروی کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ ضلعی کمیٹی کو پیش کرے گی جس کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد ہوگا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ معززعدالتوں کی طرف سے ریفرکسیز کی بروقت پیروی اوردرکارریکارڈپیش نہ کرنے، ان پرہونے والی پیش رفت اورعملدرآمد سے متعلقہ عدالت کوآگاہ نہ کرنے سے جہاں حکومتی مفادات متاثرہوتے ہیں وہاں اداروں اور معززعدالتوں کے درمیان خلا پیدا ہوتا ہے جوکسی طرح بھی ریاست اورعوام کے مفاد میں نہیں۔ تمام محکموں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق کیسزکا نہ صرف ریکارڈ رکھیں بلکہ ان کیسزمیں جوبھی پیش رفت ہو اور عدالتی احکامات ہوں ان پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن