اورماڑہ (نامہ نگار)اورماڑہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طلبہ نے تبادلے کے خلاف احتجاج کیا۔ بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طرف جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اصغرعلی کو ڈی ڈی او ای اورماڑہ ، اقبال آفتاب کو ہیڈماسٹر اورماڑہ جبکہ ہیڈماسٹر عبدالخالق کو گوادر رپورٹ جاری کرنے کے احکامات تھے جس پر بوائز ہائی سکول اورماڑہ کے طلبہ نے ریلی نکال کر فٹبال چوک اورماڑہ پر دھرنا دیا ۔اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ اورماڑہ کے سکولوں میں ایک نام نہاد سیاسی کارکن جو خود بھی محکمہ ایجوکیشن اورماڑہ میں کلرک ہے نے سیاسی بنیادوں پر مفاد کی خاطر سنیئر ہیڈماسٹر عبدالخالق کا تبادلہ کرکے تعلیم دشمن ہونے کا ثبوت دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تبادلہ منسوخ کرکے ہیڈماسٹر عبدالخالق کو اورماڑہ ہائی سکول میں ہی تعینات کیا جائے۔