سیالکوٹ واقعہ سے ملکی وقار  کو ٹھیس پہنچی : اشرف قریشی

Dec 05, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اشرف قریشی نے سیالکوٹ میں غیر ملکی شہری کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس واقعہ نے ملکی وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کو لادینی اور ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ اشرف قریشی نے کہا حکومت اور انتظامیہ نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیارکیا اس واقعہ کے بعد اشتعال انگیزی روکنے کی بجائے ملک میں نیا بحران پیدا کردیا ہے۔

مزیدخبریں