عمران خان کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے:غلام نبی ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما واپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیںعام آدمی کی جان ومال‘ عزت و آبرو کا تحفظ‘ مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے جس کی تکمیل کی خاطر پی ٹی آئی بھی حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن