اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے حکومت کو سپورٹ کریں:خرم ریاض کاہلوں

نواں کوٹ(نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے عوامی ایشوز کی خاطر احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے مگر عوام کے ووٹوں سے بننے والی حکومت کے اقدامات اور لا اینڈ آرڈر کی عملداری میں روڑے اٹکانا کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اس سے ملکی ترقی کا جاری سفر رکنے کا اندیشہ ہے جس سے سبھی سیاسی مذہبی جماعتوں کو گریز برتنا ہوگا اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے حکومتی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کریں ان خیالات اظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن