کرئونا مزید 8جاں بحق نئی لہر 38ممالک تک پہنچ گئی 

 اسلام آباد(این این آئی‘ آئی این پی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید آٹھ افراد چل بسے ،431نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 189 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 761 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہو چکی ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے کیسز 38 ممالک میں رپورٹ ہوچکے ہیں‘ابھی تک اومی کرون سے متعلق اموات کی اطلاعات نہیں سنی ہیں، ہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور جب ہم آگے بڑھیں گے تو مزید شواہد ملیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا گزشتہ روز بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے کیسز دنیا کے 38 ممالک میں رپورٹ ہوچکے ہیں تاہم اب تک کسی کی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کرونا کے اس نئے ویرینٹ کے شواہد اکٹھے کررہا ہے کیونکہ پوری دنیا اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدمات کررہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچن لنڈمیئر کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی تک اومی کرون سے متعلق اموات کی اطلاعات نہیں سنی ہیں، ہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور جب ہم آگے بڑھیں گے تو مزید شواہد ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...