چینی صدر کا چین اور لاطینی  امریکہ و کیریبین ممالک کے درمیان تعاون کی رفتار تیز کرنے پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین ،لاطینی امریکہ اور کیریبین(ایل اے سی)ممالک کے درمیان تعاون کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیاہے۔چین ،لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے فورم (چائنہ- سی ای ایل اے سی فورم) کے تیسرے وزارتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے  صدر شی نے کہا کہ فورم کے قیام کے بعد سے گزشتہ سات سالوں کے دوران دونوں فریق اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے اور جنوب- جنوب تعاون کو فروغ دینے کے لیے فورم کے بنیادی مقاصد پر عمل پیرا ہیں اور اسے باہمی فائدے کے حصول کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم میں تبدیل کیا ہے، چین-ایل اے سی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں جس میں مساوات، باہمی مفاد، جدت ، کشادگی اور عوام  کیلیے فوائد شامل ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا آج اتار چڑھا اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، چینی صدر نے کہا کہ چین اور ایل اے سی ممالک کو وقت کے نئے تقاضوں کا سامنا ہے، جس کے تحت کووڈ کے بعد بحالی کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں کو خوشی اور بہبود فراہم کرنا ہے۔شی نے کہا کہ وہ ایل اے سی ممالک کی عالمی ترقیاتی اقدام میں فعال شرکت  اور اس مشکل وقت سے نمٹنے، مزید مواقع پیدا کرنے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ترقی کے عالمی معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ پرامن ترقی، مساوات ،انصاف  اور یکساں  تعاون آگے بڑھنے کے صحیح راستے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چین اور ایل اے سی ممالک ترقی پذیر ممالک ہیں۔ جو برابری، باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے لیے جامع  معاون شراکت دار ہیں، اور آزادی ، ترقی اور تجدید کے لیے ہماری مشترکہ خواہش ہمیں ایک دوسرے کے قریب لائی ہے۔
چینی صدر 

ای پیپر دی نیشن