کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ پنجشیر سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرکے ضبط کر لیے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ امارت اسلامیہ کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ پنجشیر کے ضلع آبشار میں متعدد فوجی کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کے 74 ہتھیار برآمد کیے ہیں۔خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ ضبط کیے جانیوالے ہتھیاروں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔صوبہ پنجشیر آخری صوبہ ہے جہاں اگست کے وسط میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان زیرقیادت انتظامیہ کو مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
افغان سیکورٹی فورسز