گردشی قرضہ بڑھ کر 2419 ارب روپے ہوگیا : شیری رحمان

Dec 05, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ میں کہا کہ جون 2021 میں گردشی قرضہ 2280 ارب روپے تھا، جو بڑھ کر 2419 ارب روپے ہوگیا ہے،  جون سے اکتوبر تک گردشی قرضوں میں 139 ارب روپے کا اضافہ ہوا، صرف گردشی قرضوں کی مد میں ماہانہ 34ارب سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے، اگست 2018 میں جب سلیکٹڈ حکومت آئی تو گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا، تبدیلی سرکار نے گردشی قرضوں میں 110 فیصد اضافہ کیا ہے،انہوں نے بجلی کے نرخوں میں 52فیصد  سے زائد اضافہ کیا ہے، بجلی نرخوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، انہوں نے انتخابی منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا،حکومت کو بے نقاب ہونے میں صرف 3 سال لگے۔
شیری رحمان

مزیدخبریں