لودھراں( خصوصی رپورٹر) چیئرمین عشر زکوٰۃکمیٹی بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھانہ قریشی والہ پولیس کا واپڈا کی تحریری درخواست کے باوجود مقدمات درج کرنے سے صاف انکار، ایکسیئن واپڈا کے مطابق چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی ارشاد گھلو اوراسکے دو سگے بھائیوں ثمر گھلو اور ندیم ایک سال سے بجلی چوری کر رہے ہیں میں نے خود جاکر موقع پر ڈائریکٹ بجلی چوری پکڑی ہے۔ مین ایل ٹی لائن سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔پولیس ہمارے مقدمات درج نہ کر کے ناانصافی کر رہی ہے۔ ایس ایچ او مزمل خان کے مطابق سول سوسائٹی ایس ڈی او واپڈا کی طرف سے تحریری درخواست موصول ہوگئی ہے اعلیٰ حکام کی اجازت کا انتظار ہے۔ڈی پی او لودھراں کی طرف سے مقدمات درج کرنے کا کوئی حکم نہیں ملا۔ قانون کے مطابق پولیس پابند ہے کہ سرکاری استغاثہ جائے تو مقدمات درج ہوتے ہیں۔سابق صدر بار لودھراں طفیل ٹھا کر اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہبجلی چور جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور ضلع لودھراں کے مرکزی رہنما ہیں سابق صدر بار لودھراں طفیل ٹھاکر اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ غریب آدمی پر تو قانون فوری چڑھ دوڑتا اور بااثر کے سامنے ڈھیرہو جاتا ہے۔ بجلی چوری کے مقدمات فوراً درج کئے جائیں۔
بجلی چوری