خانیوال(خبرنگار) تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ یکم جنوری سے قومی شنا ختی کارڈ ہی صحت کارڈ ہوگا حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کسی انقلاب سے کم نہیں۔ غریب عوام کو علاج ومعا لجے کی سہولت میسر آئے گی اور مسائل کم ہونگے۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال کے صحت کارڈ کا ئونٹر پر اپنا شنا ختی کارڈ دکھاکر علاج کرواسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کی بہتری کے لیے بھرپور اقدام کررہی ہے جبکہ تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدررشاد خان ڈاہا نے جاوید احمد ڈاہا، بیرسٹر حیدر خان ڈاہا کی طرف سے صوبائی حلقہ206ضمنی الیکشن میں نورین نشاط کی حمایت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کافیصلہ خوش آئند ہے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور پاکستان تحریک انصاف نمایاں کا میابی حاصل کرے گی۔
صحت کارڈ
صحت کارڈ حکومت کا انقلابی منصوبہ مسز شاہدہ احمد ،پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کرینگے:رشاد خان ڈاہا
Dec 05, 2021