7افراد کا ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ، وردیاں پھاڑدیں

Dec 05, 2021

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)7افراد کا قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ، تشددتفصیل کے مطابق تھانہ ظاہرپیر میں تعینات سب انسپکٹر بشیر احمد نے پولیس کودیئے جانے والے اپنے بیان میں بتایاکہ وہ گزشتہ روز قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے موضع کھائی خیرشاہ پہنچا تواسی علاقہ کے رہائشی غلام قادرسمیت7افراد جو کہ ڈنڈوں اورسوٹوں سے مسلح تھے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی حملہ کرتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا ،وردیاں پھاڑڈالی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جبکہ پولیس نے غلام قادر کے گھرپر ریڈ کیا، نہ ہی چار دیواری کاتقدس پامال کیا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے باوجود غلام قادر وغیرہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی جس پر ملزمان کو حراست میں لیاتواسی دوران ملزمان کے دو کس نامعلوم ساتھی پھرحملہ آور ہوئے اور اس سمیت اہل کاروں کی جانب سے زیرحراست ملزمان سے قبضہ میں لیئے گئے ڈنڈے سوٹے چھین کرفرار ہوگئے، پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
تشدد

مزیدخبریں