ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ‘ مولانا انوارالحق‘ مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت اور توہین مذہب انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے بھی ضروری ہیں۔وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی انسداد توہین رسالت سمیت دیگر قوانین کا نفاذ اور عدل انصاف کا مثالی نظام اس قسم کے واقعات کی روک تھام کا واحد ذریعہ ہے۔ عوام کا نظام عدل و انصاف پر اعتماد بحال کیا جانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔مرکزی قائدین نے سری لنکا کی حکومت‘ عوام اور مقتول کے خاندان سے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاق المدارس العربیہ