ناگالینڈ میں بھارتی فورسز نے 14 دیہاتیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

 شمال مشرقی بھارتی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فورسز نے  14 دیہاتیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔  اتوار کویہ واقعہ مون ضلع کے اوٹنگ گاوں میں پیش آیا جب کوئلے کی کان  میں کام  کے بعدمتاثرہ دیہاتی پک اپ ٹرک کے ذریعے گھر لوٹ رہے تھے کہ بھارتی فورسز نے انہیں باغی سمجھ کر ان پر فائر کھول دیا ۔ فائرنگ سے  13 دیہاتی مارے گئے کئی زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی  لوگ موقعے پر پہنچے ۔بڑی تعداد میں لاشوں کو دیکھ کر دیہاتی مشتعل ہو گئے اور  بھارتی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلی نے   فیو ریو نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فورسز نے تیرو-اوٹنگ روڈ پر گھات  لگا کر حملہ کیا شناخت کی غلطی کی وجہ سے دیہاتیوں کو باغی سمجھ لیا گیا۔  بھارتی فوج نے  شمال مشرقی بھارتی ریاست ناگالینڈ میں 14  دیہاتیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعے کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے ، اتوار کو  واقعے کو بدقسمتی قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن