تہران (انٹر نیشنل ڈیسک) ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ گشت ارشاد نامی اخلاقی پولیس کو ختم کر دیا گیا۔ ایرانی مظاہرین نے کل سے تین روزہ معاشی ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی سکوائر پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔ ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 64 بچوں سمیت 470 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ایران میں احتجاج جاری‘ اخلاقی پولیس ختم‘ کل سے 3 روزہ ہڑتال کی کال
Dec 05, 2022