کوئٹہ : اعظم سواتی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

Dec 05, 2022

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو کوئٹہ کے مجسٹریٹ عدالت نے 5روز ہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اتوار کو پاکستان  اعظم سواتی کو کوئٹہ میں مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کا 10روز ریمانڈ کی استدعا کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کو شدید سردی میں کوئٹہ لانا سراسر ناانصافی ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف پچاس ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ جب ایک جگہ ایف آئی آر ہو تو دوسری جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا۔ اس کے برعکس تحریک انصاف کی ساری لیڈر شپ مقدمات کی زد میں ہے۔

مزیدخبریں