سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد سے زائد کیمرے خراب‘ جرائم کا گراف بلند

لاہور (نامہ نگار) سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد سے زائد کیمرے خراب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 8 ہزار کیمروں میں سے 30 فیصد کیمرے ناکارہ ہونے کے باعث جرائم کا گراف بھی بلند ہونے لگا ہے۔ شہر میں سیف سٹی اتھارٹی کے 7 ہزار 757 کیمرے نصب ہیں۔ ان میں سے 2200  کیمرے نان فنکشنل ہیں جبکہ کئی گنجان علاقوں میں سرے سے کیمرے لگائے ہی نہیں گئے۔

ای پیپر دی نیشن