زائد المیعاد ویزوں پر مقیم غیرملکیوں کے قانونی ایگزیکٹ کیلئے آخری موقع 


اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ نے ملک میں زائدالمعیاد ویزوں کے باوجود قیام پذیر غیر ملکیوں کیلئے عام اور رعایت کا اعلان کرتے ہوئے قانونی ایگزیٹ کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت زائد از مدت ویزے والے غیر ملکیوں کی سزا 3 سال قید ہے، ایسے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ31دسمبر2022کے بعد ایک سال سے زائد مدت ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی اور پاکستان میں آئندہ انٹری کیلئے ایسے غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے غیر ملکیوں کو31دسمبر2022سے پہلے پہلے پاکستانی حکام سے ایگزیکٹ پرمٹ حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایسے غیر ملکی پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے (POVS) کے ذریعے اپنی درخواست دے سکتے ہیں تاہم بھارت اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے زائد المیعاد ویزے والے شہریوں کو ایگزیکٹ پرمٹ کے حصول کیلئے وزارت داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں جاکر درخواست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو ایگزیکٹ پرمٹ کے حصول کیلئے کوئی اضافی چارجز نہیں دینا ہوں گے اور نہ ہی ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن