گجرات ( نامہ نگار) ساس، نند کے ہاتھوں جلنے والی بہو ایک ہفتے موت و حیات کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ نواحی گائوں چیچیاں کی رہائشی 8ماہ کی دلہن علینا کو گھریلو جھگڑوں پر ساس غزالہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جسے فوری طور ہر گجرات سے لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ ایک ہفتہ بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے متوفیہ کی والدہ ثوبیہ کی رپورٹ پر ساس غزالہ سکنہ بدھو کالس اور اس کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا خاوند شادی کے دو ماہ بعد بیرون ملک چلا گیا تھا اور آٹھ ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔
گجرات: ساس‘ نند کے ہاتھوں جلنے والی 8 ماہ کی دلہن دم توڑ گئی
Dec 05, 2022