لاہور( این این آئی)سیالکوٹ ایئرپورٹ آج پیر صبح 9 بجے سے فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کر دیا جائے گا۔ایئرپورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20 دسمبر تک بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ رن وے کی مرمت کے کام کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ایئرپورٹ بند کرنے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، سیالکوٹ کے عوام کے لئے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائن سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں بھی ردوبدل کریں گی۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ 15روز کیلئے فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند
Dec 05, 2022