لاہور( این این آئی)چین سے درآمد کی جانے والی 46نئی مسافر بوگیاں لاہور سٹیشن پہنچ گئیں۔پاکستان نے چین کے ساتھ 149 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان چین سے 230 مسافر بوگیاں درآمد کرے گا ۔پاکستان ریلوے رواں ماہ 15 دسمبر کو چین کی نئی بوگیوں پر مشتمل کراچی براستہ لاہور راولپنڈی ٹرین چلائے گی۔