جھگڑے، موبائل فون کا تنازعہ  نوجوان اور طالبعلم کی خودکشی


لاہور، وار برٹن، ننکانہ صاحب (نامہ نگاران) گلبرگ کے علاقے میں سیون اپ پھاٹک کے قریب 25 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا لے کر خود کشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ دانیال نے نامعلوم وجوہات پر پنکھے سے رسی لٹکا کر اس سے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چک 575 وار برٹن کے رہائشی محنت کش رانا محمد نثار کے 12 سالہ بیٹے محمد زین جو ساتویں کلاس کا طالبعلم ہے‘ اپنے بھائی کے ساتھ موبائل فون کا معمولی تنازعہ ہوا جس پر محمد زین نے طیش میں آکر  باتھ روم میں کنڈی لگا کر تیراب پی کر جان دے دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...