لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کل منگل کو ہوگا ۔بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے کا پہلا اجلاس کل (منگل ) کے روز کو طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس میں تمام ذمہ داران انتخابی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔