سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی جگہ نئی پٹڑی بچھانے کا کام مکمل 


لاہور( این این آئی)سیلابی پانی سے متاثرہ ٹریک کی جگہ نیا ٹریک بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوٹری ،دادو سیکشن پر ٹریک کو ٹرینوں کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔مذکورہ اس سیکشن پر ٹرین آپریشن بند ہونے سے اندرون سندھ سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔کوٹری ،دادو سیکشن پر ٹریک بحال ہونے سے مسافروں کو سہولت کے ساتھ ریلوے کو ماہانہ لاکھوں روپے ریونیو بھی حاصل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن