پونچھ میونسپل کارپوریشن ن لیگ ، ڈسٹرکٹ کونسل پی ٹی آئی ، یونین کونسل میں پی پی کامیاب 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے۔ تین ڈسٹرکٹ کونسلز میں تحریک انصاف 32 نشستوں سے آگے ہے۔ دوسرے نمبر پر 22 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی ہے جبکہ 11 سیٹوں کے ساتھ مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی۔ مسلم کانفرنس 3 جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی۔ چوہتر یونین کونسلز کی کل 533 نشستوں میں 531 کا رزلٹ آ گیا۔ پیپلز پارٹی 159 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ دوسرے نمبر پر 148  نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی رہی۔ آزاد امیدوار 105 نشتسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن بھی 98 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ مسلم کانفرنس نے 18‘ تحریک لبیک نے ایک‘ جے یو آئی ایک اور جماعت اسلامی نے ایک نشست حاصل کی۔ ایک میونسپل کارپوریشن کی 36 میں سے 36 نشستوں کے نتائج آ گئے۔ مسلم لیگ ن 12 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف رہی۔ جس نے 8 نشستیں حاصل کیں۔ آزاد امیدوار 7‘ پیپلز پارٹی نے 7 اور مسلم کانفرنس نے 2 نشستیں حاصل کیں۔ تین میونسپل کمیٹیوں کی تمام دس نشستوں کے رزلٹ آ گئے۔ پیپلز پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔ تحریک انصاف نے 4 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن ایک ہی نشتس حاصل کر سکی۔ چار ٹاؤن کمیٹیوں کی تمام 14 نشستوں کے نتائج آ گئے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے 5,5 نشستیں حاصل کیں۔ پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں نے 2, 2 نشستیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...