لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اور پاکستان کے مابین دلچسپ میچ کو دیکھنے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلخانہ کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اہلخانہ کے ہمراہ میچ دیکھا۔ ان کی آمد سے قبل سٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ دن دو بجے کے قریب سٹیڈیم پہنچے اور ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک میچ دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔