کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر کردار ادا کرینگے : سیکرٹری او آئی سی 

جدہ (امیر محمد خان سے) کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے نمائندہ وفد نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری کی قیادت میں  سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی، جس میں اس ماہ سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان اور بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ وفد نے جنرل سیکرٹری او آئی سی کا شکریہ ادا کیا کہ او آئی سی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عالمی برادری اور انسانی حقوق کے سامنے حمایت کی۔ او آئی سی ستاون ملک کی نمائندہ تنظیم اور دوسرے نمبر کی عالمی تنطیم ہے جس کا وزن کشمیریوں کے پلڑے میں پڑنا خوش آئند ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی او آئی سی کشمیریوں اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ سیکرٹری جنرل نے نمائندہ وفد سے کہا کہ ہم  بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...