سپیشل بچے خصوصی نگہداشت  کے مستحق ہیں، ڈاکٹر خیام حفیظ 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے کہا ہے کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی نگہداشت کے مستحق ہیں انہیں پروان چڑھانے کے لیے والدین کیساتھ ساتھ معاشرے اور ریاست کو بھی اپنی زمہ داریاں پوری کرنا ہو نگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بچوں کے عالمی دن پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے45لاکھ سپیشل بچوں میں سے صرف 5000 کو تعلیمی سہولتیں حاصل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن