لاہور(خصوصی نامہ نگار)نفرتوں کی سیاست اور قرضوں کی معیشت نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔مذاکرات کے ذریعے ملکی سیاسی مسائل حل کئے جائیں ۔مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے صدر جی یو پی کے مرکزی رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹائون شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوہ رسول ؐپر عمل کر کے ہی ملک سے غربت جہالت اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی،معاشی وسیاسی استحکام کیلئے انقلاب نظام مصطفی ؐکی اشد ضرورت ہے کیونکہ نفرتوں کی سیاست اور قرضوں کی معیشت نے ملک کا برا حال کر دیا ہے ۔
نفرتوں کی سیاست نے ملکی جڑیں کھوکھلی کردیں، غلام شبیر قادری
Dec 05, 2022