لاہور ( کلچرل رپورٹر) پاکستان کے معروف پیڈیاٹرک ماہرین نے کہا کہ پروبائیوٹکس روٹا وائرس کے علاج اور اینٹی بائیوٹک سے وابستہ اسہال کی روک تھام میں کارآمد ہیں۔ یہ بات ممتاز طبی ماہرین نے لاہور میں منعقدہ صنوفی پروبائیوٹکس سمٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروبائیوٹکس صحت مند بیکٹیریا ہیں جو آنتوں کی تکلیف سے نجات میں مدد کرتے ہیں اور ہاضمہ کی تکلیف اور دیگر متعلقہ پیچیدگیوں کو دور کرتے ہیں۔ انسانی جسم میں تقریباً ایک کلوگرام اچھے اور برے دونوں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ پروبائیوٹکس خراب بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے ایک مضبوط مدافعتی نظام تیار کرنے میں اچھے بیکٹیریا کی مدد کرتے ہیں۔پاکستان کے سرکردہ پیڈیاٹریشین ڈاکٹر عبد الغفار بلو ، پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول نے پروبائیوٹکس کے بطور علاج استعمال اور فوائد کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں۔ستارہ امتیاز کے حامل پیڈیاٹرک انڈکرینولوجسٹ ڈاکٹر عبد الغفار بلو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، " پروبائیوٹکس محفوظ ہیں اور یرقان کا علاج کرنے اور بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ پروبائیوٹکس کا استعمال کرکے انسانی جسم میں بڑی تعداد میں رہنے والے نقصان دہ جرثومے مائکرو فلورا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
پروبائیوٹکس معدے کی بہت سی بیماریوں کا محفوظ علاج ہے،طبی ماہرین
Dec 05, 2022