ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا  مولا نا عبدالرب امجد 

Dec 05, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیر مولانا عبدالر ب امجد پنجاب کے امیر پیر حسن ناصر سمیت دیگرنے کہا ہے کہ ملک اس وقت کسی خلفشاراور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،جے یو آئی پاکستان نئے آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر کی تعیناتی سے بھارت سمیت پاکستان مخالف دنیا کی ناپاک امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔بعض ناعاقبت اندیش لوگوں نے اس آئینی عہدے کوسیاسی بنانے کی کوشش کی لیکن ادارے کی  بہترحکمت عملی سے احسن انداز میں اس مسئلہ کو بر وقت میرٹ پر حل کر لیاگیا۔

مزیدخبریں