تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکہ نوجوانوں کو دیا، اشرف بھٹی 

Dec 05, 2022


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکہ اس ملک کے نوجوانوں کو دیا تھا اور اس نام نہاد تبدیلی کے سربراہ عمران خان نے ملک کی یوتھ کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کئے تھے مگر حکومت میں آنے کے بعد نوکریاں دینا تو دور جن کی نوکریاں لگی ہوئی تھی ان کو بھی الٹابیروزگار کردیا گیا اور انہیں ڈپریشن کا مریض بنا دیاگیا پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے ایک تباہی سرکار بن کر آئی تھی اب بھی یہ شخص اور اس کی جماعت ملک کو ڈی ریل کرنے کے روز نئے نئے پروگرام تشکیل دیتی رہتی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں