لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر علماء لاہور کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن میں قاری جمیل الرحمن اختر کی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، حافظ نصیراحمد احرار، بھائی محمدابراہیم، مولازبیرجمیل، قاری شفیق احمد، مولانا شیراحمد، مولانا زاہد مدثر، مولانا سعید وقار، حکیم راشد عمران سمیت درجنوں علماء کرام نے شرکت۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہ قادیانی فتنہ کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں قابل تشویش ہیں۔علما کرام نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ایک خالصتاً اسلامی مملکت خداد پاکستان میں قادیانیت نوازی اور اسلام مخالف کسی بھی اقدام کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
قادیانی فتنہ کی بڑھتی ریشہ دوانیاں قابل تشویش ہیں، اسماعیل شجاع آبادی
Dec 05, 2022