لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ شہریوں کوپولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے بلا تعطل میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کی فراہمی جاری ہے۔ ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی کی بر وقت فراہمی سے شہریوں کی فوری طبی امداد اور زندگی بچانے میں بے حد مدد ملی ہے۔نومبر کے دوران خدمت کاؤنٹرزسے1690میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔پولیس خدمت کاؤنٹرجنرل ہسپتال سے341،جناح ہسپتال 277، سروسز ہسپتال201،میؤ ہسپتال86،گنگا رام ہسپتال55، میاں منشی ہسپتال184،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال 127،نوازشریف ہسپتال39،دیہی ہیلتھ سنٹرزبرکی122،اعوان ڈھائے والا68،مانگا منڈی 75،دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈ64 جبکہ دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے51ایم ایل سی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ گذشتہ ماہ کے دوران ہسپتالوں میں 479 پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ سہولیات کی فراہمی میں مدد کی گئی۔