پی ٹی آئی، پی ڈی ایم نے ملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچایا، جاوید قصوری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں نے ملک کو دیوالیہ پن کے قریب پہنچادیا ہے۔معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے میثاق معیشت کرنا ہوگا۔ وسائل سے مالامال پاکستان حکمرانوں کے ناعاقبت اندیش فیصلوں، کاغذی اقدامات او ر دکھاوے کے طرز عمل سے مسائلستان کا منظر پیش کررہا ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن