نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ‘رواں سال 15959قانون شکن عناصر 


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے رواں سال 15959قانون شکن عناصر گرفتار کئے گئے۔کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے، نمائش پر 2598 ملزمان گرفتارکر کے 31 کلاشنکوف،589 رائفلز اور گنیں،4230 پسٹل اور ریوالور، 5 کاربین،20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 1468افراد گرفتارکر کے 1457 مقدمات، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6659 قانون شکن گرفتار کر کے3538 مقدمات ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2598 ملزمان گرفتار کر کے 2571 مقدمات اوروال چاکنگ پر 194،نفرت انگیز مواد کیسز پر 19قانون شکن گرفتار کر کے مقدمات درج۔

ای پیپر دی نیشن