کاہنہ(نامہ نگار) ایس ایچ او کاہنہ عاصم حمید اپنی نفری کے ہمراہ گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران 15 پر کال ملی کی کلیکی گاؤں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے ۔ ایس ایچ او کاہنہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان رزاق مسیح اورعرفان جو شراب پی کر ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کر رہے تھے کوگرفتار کر کے ناجائز اسلحہ1پسٹل12بور رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔