لاہور( این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کو سینٹرل ایشیا ء ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام(II) کے لیے ٹینڈر ایوارڈ کر دیا۔سی سی ای سی سی نے سب سے کم بولی دی ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق221.95کلو میٹر کے (N-55)شکار پور سے راجن پور تک ایک اضافی کیریج وے ایک پیکج کے تحت چار لاٹوں پر مشتمل ہے جبکہ لاٹ2میں کندھ کوٹ،کشمور سیکشن شامل ہے۔اس منصوبے کی مالی اعانت ایشیائی ترقیاتی بینک کر رہا ہے۔